روس سے تعلق رکھنے والی ماڈل کو دنیا کی دراز قد خاتون قرار دیا گیا۔ ایکیٹرینا لیزینیا کا قد 6 فٹ 9 انچ قد ہے۔
روس سے تعلق رکھنے والی ایکیٹرینا لیزینیا کو دنیا کی لمبی ترین ماڈل خاتون قرار دے دیا گیا ہے۔29 سالہ لیزینیا کی ٹانگوں کی لمبائی 52 انچ تک ہے، جبکہ ان کا قد 6 فٹ 9 انچ ہے۔
لیزینیا کے پاؤں کا سائز 13 انچ ہے جس کے تحت یہ رشین خواتین میں سب سے بڑا پاؤں ہے۔
ان سے پہلے سب سے دراز قد کا ریکارڈ ایمازون ایو نے برقرار رکھا تھا لیکن ایکیٹرینا نے اس ریکارڈ کو توڑ ڈالا۔
لیزینیا نے 2008ء میں اولپمکس باسکٹ بال میں روس کی خواتین کی ٹیم کی نمائندگی کی اور میڈل بھی جیتا۔ انہوں نے 2014ء میں باسکٹ بال کے کیریئر سے فراغت پاکر اپنے دراز قد کی خاصیت ہونے کی وجہ سے ماڈلنگ کی۔
ان کے والد کا قد 6 فٹ 5 انچ، والدہ کا 6 فٹ، جبکہ بھائی کا قد 6 فٹ 6 انچ ہے













