امریکی ریاست مشیگن کے ایک جج نے 1400 عراقی شہریوں کی امریکا سے ملک بدری کو روک دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ جج مارک گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ حکم امتناعی دینے کا مقصد زیر حراست عراقی تارکین وطن کو اس بات کی مہلت دینا ہے کہ وہ ملک بدر کیے جانے کے معاملے کو وفاقی عدالت میں چیلنج کر سکیں۔
جج کے بقول ملک بدری کے احکامات ملنے کے بعد متاثرہ افراد کو مناسب قانونی مدد نہیں مل سکی ہے۔ ان تمام افراد کا تعلق عراق کی نسلی اور مذہبی اقلیتوں سے ہے۔












