میرا نام حسین نقی ھے، ظہورندیم

0
848

مُختصر ترین ڈرامہ

” اور ہوا نکل گئی ”
بُنیادی خیال ۔۔۔ حاشر بن ارشاد
مکالمے ۔۔۔۔ ظہورندیم

پہلا منظر ۔۔۔۔۔۔
* تم کون ہو ؟
میرا نام حسین نقی ھے
* تم کیا شے ہو جس کی وجہ سے ایک سابق جج کو صحت کی کمیٹی سے استعفیٰ دینا پڑا ؟
میں آپ سے 20 برس بڑا ہوں ، صحافی ہوں اور صحت کمیٹی کا ممبر ہوں ۔
* تم بد تمیز آدمی ہو۔ میں ابھی تمہارے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کروں گا ۔
آپ میری مکمل بات سُن لیجیئے ۔
* اُونچا مت بولو ، ابھی معافی مانگو ۔
میں معافی مانگ لیتا ہوں حضور۔
* اس بدتمیز آدمی کو میری عدالت سے باہر لے جاؤ ۔
اور 80 سالہ ” بدتمیز ” عدالت سے باہر بھیج دیا گیا ۔

دوسرا منظر
* آپ کون ہیں ؟
— میں لبیک تحریک کا سربراہ ہوں اور دنیا مجھے حضرت مولانا خادم حسین رضوی کے نام سے بلاتی ھے ۔
* مولانا صاحب ! سب سے پہلے تو آپ سے معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کو آنے کی زحمت اٹھانا پڑی ۔ جانتا ہوں وہیل چیئر کے ساتھ عدالت میں آپکا تشریف لانا کتنا مشکل ھے ۔ آپ کے مخالفین آپ کے خلاف شکایت لے کر آئیں کہ آپ نے اعلی عدالت کو گالی دی ھے ، کیا سچ ھے ؟
— کس دلے نے یہ کہا ھے کہ میں نے عدالت کو گالی دی ھے ؟ میں نے ان ججوں کی پین دی سری کی ھے جو دلے اور بے غیرت ہیں جنہوں نے آسیہ ملعونہ کو رہا کیا ھے ۔

* اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ نے عدالتِ عظمیٰ کے اجتماعی وقار کو ٹھیس نہیں پہنچایا ۔ مجھے افسوس ھے اور میں آپ سے معافی چاہتا ہوں کہ آپ کو زحمت دی ۔ آپ کا بیحد شکریہ عدالت عظمیٰ سے تعاون کرنے پر ۔
حُکم دیتا ہوں کہ مولانا صاحب کو گاڑی تک چھوڑ آئیں ۔

اور پھر فوراً پردہ گرتا ھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY