جرمنی میں ’شریعہ پولیس‘ قائم کرنے والے کو سزائے قید

0
154

جرمنی میں ایک سلفی مبلغ کو ساڑھے پانچ برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سوین لاؤ نے ہی جرمنی میں ’شریعہ پولیس‘ کا آغاز کیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق لاؤ پر چار غیرملکی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مبلغ لاؤ نے شام میں سرگرم ایک عسکری گروپ کے لیے نہ صرف چندہ جمع کیا بلکہ اس گروپ کے لیے جہاد کے خواہشمند افراد کو بھرتی بھی کیا۔

وکلائے استغاثہ نے لاؤ کے لیے ساڑھے چھ برس قید کی سزا کی استدعا کی تھی جبکہ وکیل دفاع نے ان کی بریت کی درخواست دی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY