چیئرمین نیب کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے پاناما فیصلے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اور ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
چیئرمین نیب کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کیا جائے گا












