چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دنیا نیوز کے پروگرام آن دا فرنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں، جتنی مایوسی جاوید ہاشمی سے ہوئی، کسی اور سے نہیں ہوئی، جاوید ہاشمی پارٹی میں ٹکٹ بیچ کر پیسے لے رہا تھا،
جاوید ہاشمی کیخلاف پارٹی میں رپورٹ تھی کہ انہوں نے پیسے لئے، جاوید ہاشمی کیخلاف جو رپورٹ آئی، اسے دبا دیا تھا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ لیڈر کو ایماندار اور سچا ہونا چاہئے، اگر لیڈر ایماندار اور سچا نہ ہو تو لوگ کیسے اعتبار کریں گے؟
عمران خان نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران عدالت نے پٹیشن سنی، جب پٹشن سنی تو میں عدالت میں نہیں تھا، بنچ نے کہا کہ ملک میں انتشار ہے، عدالت میں آ کر مسئلہ حل کرو، کسی نے مجھے پرائیویٹلی نہیں کہا تھا، میں نے بنچ کی دوران سماعت بات کا ذکر کیا مگر ایک نجی چینل کا مالک میرے خلاف غلط پروپیگنڈا کر رہا ہے۔












