تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ریفرنس فائل کررہے ہیں اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ چاہتی ہے عمران خان کو نااہل قرار دلایا جائے،لوگ عمران خان کی دیانت کی مثال دیتے ہیں۔
نعیم الحق نے کہا کہ مخالف وکلا اندھیرے میں تیر مارنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ حکومتی وکلا کوکل تین بارججوں کی جانب سے ڈانٹ پڑی ، چند دن کی بات ہے ،کیس ختم ہونےوالا ہے ۔











