بجا بعد حبیب کبریا ہر اک حوالے سے
نہیں کوئی ترا ہمسر امیر المومنیں حیدر
بنیگے خلد کے خاکم خدائے کل کی رحمت سے
ترے شبیر اور شبر امیر المومنیں حیدر
شہہ ابرار کے داماد اور زہرا کے شوہر ہیں
مرے مرشد مرے رہبر امیر المومنیں حیدر
ہو تم ہی مومن اول تمہی پہلے نمازی ہو
نبی کے مونس و یاور امیر المومنیں حیدر
عقیل و جعفر و حمزہ وقار آل ہاشم ہیں
مگر ان سے بھی ہیں بہتر امیر المومنیں حیدر
خدا کی خاص رحمت سے شب ہجرت ملا تم کو
شہہ ابرار کا بستر امیر المومنیں حیدر
بلال حق نوا کی لاج بھی رکھ لینا محشر میں
پیے شبیر اور شبر امیر المومنیں حیدر
بلال رشید













