اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک مفتقہ قرارداد منظور کر لی ہے، جس کے تحت تمام ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ ’دہشت گرد‘ تنظیموں کی ہتھیاروں کی رسائی روکیں۔
مصر کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد میں ’اسلامک اسٹیٹ‘، القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں تک پہنچنے والے ہتھیاروں، عسکری سازوسامان، ڈرونز اور دھماکا خیز مواد کی مسلسل ترسیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسے روکا جائے۔
اس قرارداد میں عالمی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو ہتھیار مہیا کرنے والے افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائیاں کریں۔ اقوام متحدہ کے لیے مصری سفیر امر عبدالطیف ابوالعطا کے مطابق دہشت گردوں کو ہتھیار مہیا کرنا، دہشت گردی جیسا ہی سنگین جرم ہے۔