پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے ساتوں برِاعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا سفر مکمل کر کے تاریخی کارنامہ سر انجام دے دیا۔

اسد علی میمن نے “سیون سمٹ” کا سفر انڈونیشیا میں اوشیانا کی بلند ترین چوٹی پونچک جایا کو سر کرکے مکمل کیا۔

اسد علی میمن نے 2019 میں یورپ کی ماؤنٹ البرس، 2020 میں جنوبی امریکا کی اکونکاگوا کو سر کیا تھا۔

2021 میں اسد میمن نے افریقا کی کیلیمنجرو اور 2022 میں شمالی امریکا کی ماؤنٹ دینالی کو سر کیا تھا۔

اس کے علاوہ 2023 میں اسد علی میمن نے ایشیا اور دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔ اس سال کے آغاز میں انہوں نے انٹارٹیکا کی ماؤنٹ ونسن کو بھی سر کیا تھا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ونسن سر کرلی۔

اسد علی میمن نے 7 براعظموں کی 7 بلند چوٹیوں کے سفر میں چھٹی چوٹی سر کی ہے۔

ماؤنٹ ونسن کی بلندی 4892 میٹر ہے جو دنیا کی سرد ترین چوٹی تصور کی جاتی ہے جب کہ کوہ پیما اسد علی میمن کے سیون سمٹ کے سفر میں آخری چوٹی پنچاک جایا باقی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY