اکیس اپریل اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفی علی ھمدانی کی برسی کا دن ہے۔ عاشق اقبال اور خود اقبال کی برسی کا ایک ہی دن قدرت نے ٹھہرایا
جب 14 اگست 1947کو ہمیں آزادی جیسی بہترین نعمت ملی مگر اس نعمت کو پانے کے لیے آزادی حاصل کرنے کے لیے بڑی قربانیاں دی گیں
اس کو پانے کے لیے ھزاروں ماوں بہنوں بزرگ و جوانوں و بچوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ھوئے
یہ آزادی اور پیارا وطن ھم کو بہت کڑی محنت و قربانی کے بعد ملا ھے ھم کو اپنے ان محسنوں کو ھمیشہ یاد رکھنا ھوگا آج جو روشنی اور چراغاں ھو رھا ھے یہ ان شہید وں کے لہو کا معجزہ ھے ہمیں ان قومی شخصیات کی یاد تازہ رکھنی جو اپنے غیر معمولی کارناموں کی بدولت امر ھوگئے

ایسی ھی ایک تاریخ ساز شخصیت کا نام مصطفی علی ھمدانی ھے انھوں نے 20جولائی 1909کو لاھور کے بہت معزز و معروف گھرانے میں جنم لیا اور اس خوبصورت ھونہار بچے کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی گی
اھل علم و قلم کے جس شاندار و با وقار دینی گھرانے سے انکا تعکق تھا اس نے انکی باطنی پاکیزگی کے ساتھ روحانیت کی طرف بھی مائل کیا اعلی خدا داد تحقیقی و تخلیقی جواھر سے مالا مال تھے
گھر کے تہذیبی ماحول نے طبعیت میں نفاست و فراست کے ساتھ زبان و بیان کی بے پناہ خوبیوں سے بھی نواز۔دوست احباب بھی انکی خوبصورت آواز سے متاثر ھوتے تھے پھر وہ ریڈیو سے اسوقت منسلک ھوئے جب دوسری جنگ عظیم سے قبل برصغیر پہلا ریڈیو قائم ہوا جسے قائم کرنے کے لیئے بی بی سی لندن سے سر فیلڈن کو بھارت بھیجا گیا۔ وہ اولیں لوگ جنہوں نشریات کے اس شعبے سے وابستگی اختیار کی ان میں معروف بخاری برادران کے علاوہ ایک نام مصطفی علی ھمدانی کا بھی تھا
انہوں نے شعبے میں خوب شہرت اور نام کمایا اس دوران مشق سخن بھی جاری رھی ۔پھر اللہ پاک نے انکو غیر معمولی اعزاز بھی بخشا
وہ بھی مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ و آزاد ملک کے حامی تھے اور قائداعظم سے محبت کرتے تھے۔ تحریک پاکستان کے دوران انکی انقلابی شاعری مولانا ظفر علی خان کے معروف اخبار زمیندار میں شائع ہوتی تھی۔ یہی وہ مصطفی علی ھمدانی ہیں جنکو تیرہ اور چودہ اگست سن سنتالیس کی درمیانی رات کو لاہور ریڈیو سے اولیں اعلان آزادی نشر کرنے کا اعزاز ملا اور انہوں نے مسلمانوں کو شب بارہ بجے طلوع صبح آزادی کی نوید دی

ہم ان قد آور قومی شخصیات کے مقروض ہیں اور انکو یاد رکھنا ہم ہر فرض ہے
میری اس تحریر کا مقصد یہ ھے کہ میں اہل وطن کو بتا دوں کہ جو قومیں اپنے محسنوں کو یاد نہیں رکھتی ہیں تاریخ بھی انکو فراموش کر دیتی ہے

شاہین اشرف علی













