پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی کے اپنے اصول ہیں ،آئینی ترمیم میں ن لیگ کا ساتھ نہیں دے سکتے ۔
مزار قائد اعظم ؒ پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل صورتحال سے گزررہا ہے ،موجودہ حالات میں سیاسی کشیدگی مناسب نہیں ۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں پنجاب کے لیڈر جو کررہے ہیں اس حوالے سے سوچنا ہوگا ، انہیں نامناسب بیانات کے بجائے اپنی سرحدوں کے حالات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔
پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کے اپنے اصول ہیں اور ہم اپنے اصولوں پر سیاست کرتے ہوئے ملک کے امن کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ان کا کہناتھاکہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد اب حکومت حد سے تجاوز کرنے کی کوشش میں ہے اور آئین میں ترمیم کے پیچھے پڑگئی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر ن لیگ کوئی ترمیم کرتی بھی ہے تو اس کا فائدہ نواز شریف کو نہیں ہوسکتا اور یہ لوگ جو چاہتے وہ نہیں ہوسکتا جبکہ پیپلزپارٹی اس معاملے میں کبھی بھی ن لیگ کا ساتھ نہیں دے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY