حج 2024: لاکھوں عازمین آج رکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کررہے ہیں

0
944

رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں ذی الج کاچاند نظرنہ آنے کا اعلان کردیا اور اب عیدالاضحیٰ ہفتہ 2 ستمبر کو ہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی صدارت میں کراچی میں محکمہ موسمیات میں ہوا جس میں کمیٹی کے مختلف اراکین بھی شامل تھے۔

مفتی منیب الرحمٰن نے ذی الحج کے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم ذی الحج بروزجمعرات 24 اگست کوہوگی اور عیدالاضحیٰ ہفتہ 2 ستمبر کو منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا تھا اور حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ 31 اگست اور عید الاضحیٰ یکم ستمبر منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سعودی سپریم جوڈیشل کونسل نے ملک میں کہیں بھی چاند نظر آنے کے شواہد نہ ملنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم ذی الحج 23 اگست کو ہوگی اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ یکم ستمبر کو منائی جائے گی۔

مناسک حج کی ادائیگی 30 اگست سے شروع ہوگی

SHARE

LEAVE A REPLY