الیکشن کمیشن نے4 حلقوں کی عذرداریوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

0
739

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے4 حلقوں کی عذرداریوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن کے مختصر فیصلے کے مطابق این اے 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ سےاشفاق کی درخواست خارج کر دی گئی اور انہیں ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 198 شکار پور سے ابراہیم جتوئی کی عابد حسین بھائیو کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

کمیشن نے پی کے86 کرک سےقاسم خان خٹک کی آر او کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں بھی ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے پی کے 29 بٹ گرام سےعطامحمدکی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں بھی ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY