جنسی زیادتی کے ایک مقدمے میں بھارتی گرو رام رحیم سنگھ کو ممکنہ طور پر عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ پولیس ترجمان سرجیت سنگھ کے مطابق پچکا اور سِرسا کے علاقوں میں گرو کی سزا کے خلاف احتجاج کے نتیجے میں کم ازکم 36 افراد مارے جا چکے ہیں۔

ان علاقوں میں حالات کی سنگینی کے تناظر میں جمعے کے روز کرفیو کا نفاذ کر دیا گیا تھا، جس میں ہفتے کے روز نرمی کر دی گئی۔ بتایا گیا ہےکہ مظاہرین اس گرو کے مرکز کہلانے والے علاقے سرسا سے اب دھیرے دھیرے منتشر ہو رہے ہیں، تاہم خدشات ہیں کہ یہ افراد دوبارہ لوٹ سکتے ہیں۔

گرورام رحیم سنگھ کو عدالت نے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا جب کہ انہیں سزا پیر کے روز سنائی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY