وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پڑوسی ملک افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔
افغان صدر اشرف غنی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کابل میں امن برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری کیلئے جامع مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔
وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس افغانستان سے بات کرنےکے کئی فورم موجود ہیں،تمام موجود طریقہ کار کا استعمال کیا جانا چاہیے۔
افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں، خواجہ آصف
791
0












