نرملا سیتا رامن کو بھارت کا نیا وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر دفاع بننے سے قبل نرملا سیتا رامن جونیئر وزیر تھیں اور وہ کامرس اور ٹریڈ کے محکموں کے ساتھ منسلک تھیں۔

وہ مودی کابینہ کی چھٹی خاتون وزیر ہیں۔ اس سے قبل وزیر خزانہ ارون جیٹلی وزارتِ دفاع کا اضافی بوجھ سنبھالے ہوئے تھے۔ نریندر مودی نے ریلوے کے وزیر سریش پربھو کو فارغ کر دیا ہے۔ اُن کی جگہ اب جونیئر وزیر پیوش گوئل کو یہ وزارت سونپی گئی ہے۔

وزیراعظم نے چار جونیئر وزراء کو کابینہ میں شامل کیا ہے۔ مودی نے سن 2014 میں الیکشن جیت کر وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور یہ اُن کی کابینہ میں تیسرا ردوبدل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY