سوات میں پولیس کانسٹیبل نے نجی اسکول میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 بچیاں زخمی ہو گئیں جن میں سے ایک نے دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔

فائرنگ کا واقعہ سوات کے علاقے سنگوٹہ میں واقع نجی اسکول میں پیش آیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار کی ذہنی کیفیت مبینہ طور پر درست نہیں ہے۔

ڈی پی او شفیع اللّٰہ گنڈا پور کے مطابق فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ زخمی بچوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کدیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی تھی کہ ایک زخمی بچی اسپتال میں دم توڑ گئی، 5 زخمی بچیاں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

ڈی پی او شفیع اللّٰہ خان گنڈا پور نے یہ بھی بتایا کہ واقعے پردل بہت افسردہ ہے، گرفتارملزم کانسٹیبل کی ذہنی کیفیت ٹھیک تھی یا نہیں یہ تفتیش سے پتہ چلے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY