سعودی عرب سے فریضہ حج ادا کرنے کے بعد حجاج کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پشاور کے لیے پہلی حج پرواز 300 سے زائد حجاج کو لے کر آج پشاور پہنچ رہی ہے۔

نجی ایرلاین کی پہلی حج پرواز جدہ سے پشاور پہنچے گی۔ پہلی حج پرواز دوپہر 2 بجے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے گی۔ امسال پشاور سمیت خیبر پختونخوا سے مجموعی طور پر 30 ہزار حجاج نے فریضہ حج ادا کیا۔

حجاج کو جدہ اور مدینہ منورہ سے پشاور پہنچایا جاے گا۔ حجاج کی واپسی کا عمل 7 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اعلیٰ حکام پہلی حج پرواز سے آنے والے حجاج کا استقبال کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY