یمن میں عینی شاہدین اور سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق بندرگاہی شہر حدیدہ میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے تازہ فضائی حملوں میں تئیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ حکام نے بتایا کہ حدیدہ کے علاقے الجراحی کی ایک مارکیٹ میں ایک پٹرول پمپ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہاں آگ لگ گئی۔ اس حملے یا ہلاکتوں کے بارے میں سعودی عسکری اتحاد کی طرف سے تاحال کچھ نہیں کہا گیا۔










