چمن میں پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 1 شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق، دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق، ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
فورسز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔













