وعدہ کرتا ہوں کہ سخت احتساب کروں گا، عمران خان کی پہلی تقریر

0
780

نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وہ اللہ کے سامنے وعدہ کرتے ہیں کہ ملک کوبرےحال تک پہنچانے والوں کا سخت احتساب کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی ڈاکو کواین آر او نہیں ملے گا۔ بائیس سال کی جدوجہد کے بعد یہاں تک پہنچا ہوں کسی ڈکٹیٹر کی گود میں نہیں پلا ۔ نہ میرا والد سیاست میں تھا نہ ہی مجھے سیاست کا تجربہ تھا۔ میں ایک ایک آدمی کو کٹہرے میں کھڑا کروں گا۔ میں بائیس سال کی جدوجہد کے بعد یہاں تک پہنچا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ قاعد اعظم محمد علی جناح میرے رہنما تھے۔ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ جو لوگ ملک سے پیسہ لوٹ کر بیرون ملک لے گئے تھے وہ واپس لاؤں گا۔

پچھلے سالوں میں جو قرضہ چڑھایا ہے ان کا سخت احتساب کریں گے کہ کیسے انہوں نے ہمارے بچوں کا مستقبل ضائع کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY