اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اوآئی سی اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق فیصلے ہوئے جب کہ اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن میانماربھیجنے پراتفاق ہوا ہے۔
سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ترک صدرطیب اردوان نے افغان معاملے اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کےموقف کی تائید کی ہے۔
سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات سے دونوں ملکوں کے درمیان سردمِہری کا خاتمہ ہوا،امریکا بھی بات چیت جاری رکھنا چاہتاہے ، پاک امریکا بات چیت جاری رکھنے کے لئےامریکی وفد اکتوبر میں پاکستان آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکن صدر سے وزیراعظم کی ملاقات میں سارک سمیت مختلف امورپربات چیت ہوئی جب کہ کرکٹ کےامورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اوراردن کےشاہ عبداللہ سےملاقات میں شامی مہاجرین کے لئے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔
تہمینہ جنجوعہ نے بتایا کہ وزیراعظم کی ایرانی صدرحسن روحانی کےساتھ اہم ملاقات ہوئی جبکہ افغان صدرسے ملاقات وقت کی کمی کے باعث ملتوی کی گئی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY