پاکستان کے تفتیشی اداروں نے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ اور ڈی آئی جی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 18 مئی 2025 کو بدین کے ماتلی میں ایک شہری کا قتل ہوا، مرحوم علاقے فلاحی کاموں کے حوالے سے جانے جاتے تھے، 45 سالہ شخص کے قتل میں ملوث 4 افراد کو 8 جولائی کو گرفتار کیا، ملزمان سے تفتیش کے دوران نیٹ ورک کا پتالگایا گیا۔

اے آئی جی آزاد خان نے بتایا کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 3 ملزمان کو دیکھا گیا، عینی گواہوں نے بھی ملزمان کو دیکھا، قتل کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کیے گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY