اٹلی اورشکاگو میں ڈائنو سار

0
1132

اٹلی میں ایک ہی مقام سے گیارہ ڈائنوسار کی باقیات ملی ہیں۔

اٹلی کے شہر ٹرائسٹے میں ماہرین نے گیارہ ڈائنوسار کے فاسل دریافت کئے ہیں جن میں سے ایک ڈھانچہ بڑے ڈائنوسار کا بھی ہے۔

بڑے ڈائنوسار کو ماہرین نے ‘برونو’ کا نام دیا ہے کیوں کہ اب تک دریافت ہونے والے ڈائنوسار میں سب سے زیادہ مکمل ڈھانچہ برونو کا ہے۔

دریافت ہونے والے ڈائنوسار میں آٹھ کروڑ سال قبل زندگی گزارنے والا ڈائنوسار ٹیتھی شیڈروس انسیولیرس بھی شامل ہیں جس کی لمبائی پانچ میٹر بتائی جاتی ہے۔

………………………………

شکاگو کے میوزیم میں دنیاکا سب سے بڑاڈائنو سار پہنچ گیا ہے جی ہاں ارجنٹائن سے دریافت ہونیوالے اس لمبی گردن والے میکسی مونامی دنیا کے سب سے بڑے ڈائنو سار کے ڈھانچے کوماہرین نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے میوزیم کا حصہ بنا دیا ہے ۔

شکاگو کے میوزیم میں دنیاکا سب سے بڑاڈائنو سار
کئی صدیوں پہلے زمین پر حکومت کرتے اس ڈائنو سار کی لمبائی 122فٹ ہے جبکہ 38فٹ اونچائی پر تن کر کھڑا یہ ڈائنو سار میوزیم کی دوسری منزل کی بالکونی تک دکھائی دے رہا ہے ۔

اس دلچسپ میوزیم میں اس کے علاوہ بھی ڈائنو سارز کی کئی اقسام موجود ہیں جو بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

شکاگو کے میوزیم میں دنیاکا سب سے بڑاڈائنو سار
سائنسدانوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ٹائی ٹانو سورنسل کا ڈائنو سار ہے جو10 کروڑ سال قبل پیٹاگونیا کے جنگلات میں رہا ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY