پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے دن کے کھیل کے اختتام پرسری لنکا نے227رنز بنائے اور اس کے4کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔
ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، کرونا رتنے اور کوشل سلوا نے اننگز کا آغاز کیا،پاکستان کو جلد ہی کوشل سلوا کی وکٹ کی صورت میں پہلی کامیابی ملی،وہ صرف 12رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
اگلے ہی اوور میں یاسر شاہ نے نئے بیٹسمین تھریمانے کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین کی راہ دکھائی، اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور صرف 35رنز تھا۔
دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد کوسل مینڈس بیٹنگ کے لئے آئے اور کرونا رتنے کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا، دونوں بیٹسمینوں نے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کی اور سری لنکن مجموعےکو 61رنز تک پہنچایا دیا لیکن کھانے کے وقفے سے قبل آخری اوور میںکوسل مینڈس یاسر شاہ کی گھومتی ہوئی گیند کو سمجھ نہ سکے اور وکٹ کے پیچھے سرفراز کو کیچ دے بیٹھے۔
کرونارتنے نےاپنی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جا ری رکھا اور خوبصورت اسٹروک کھیلتے ہو ئے سری لنکا کی پوزیشن بہتر بنادی ، کرونارتنےبدقسمتی سے 93 رنز بنا کر رن آؤٹ آؤٹ ہوگئے ۔
پہلے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو سری لنکا نے چار وکٹ پر 227 رنز بنالئے تھے ،دنیش چندی مل 60 جبکہ ڈک ویلا 42 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دو اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY