چاقو سے مسلح ایک شخص نےجنوبی فرانس کے بحیرہ میں واقع مشہور بندرگاہ مارسیلز میں مرکزی ٹرین اسٹیشن کے قریب وارکرکے دوخواتین مسافروں کو قتل کردیا۔

مقامی حکام نے بتایا کہ اتوار کو پیش آنے والے اس واقعے میں حملہ آور کو سیکیورٹی فورس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔واقع کے بعد پولیس اور فوج کی ایک بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے لوگوں کو مارسیلز شہر کے سینٹ چارلس اسٹیشن جانے سے منع کردیا ہے۔پولیس اس واقعے کی تفیش کررہی ہے۔یاد رہے کہ جنوری 2015میں فرانس میں اس قسم کے حملوں کے بعد سے ہائی الرٹ کی صورتحال ہے اور اس واقعہ کو بھی گزشتہ واقعات سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY