رینجرز نے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی اور موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے لئے تحریری درخواست دے ۔
اعلیٰ انتظامی حکام نے پارلیمنٹ سے رینجرز کے ہٹنے کی تصدیق کی کہ اہلکار احتساب عدالت کے واقعے کے بعد 2 دن سے ڈیوٹی پر نہیں آئے جب سے صرف پولیس اور ایلیٹ فورس ہی سیکیورٹی پر مامور ہے ۔
پارلیمنٹ کے سیکیورٹی حکام نے اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر آفس کو معاملے سے آگاہ کردیا ہے ۔













