کراچی میں جوہر موڑ کے قریب موبائل مال سے پولیس نے ایک مشکوک نوجوان کو گرفتار کرلیا، ملزم کو چھریوں حملوں میں ملوث ہونے کے شبہہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق 15 پر مشکوک شخص کی موبائل فون پر موجودگی کی اطلاع پرپولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی اور موبائل مال کا محاصرہ کرکے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ۔
مشکوک شخص کی موٹر سائیکل اور ہیلمیٹ بھی قبضے میں لیکر اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، جہاں ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کوجوہر واقعات میں ملوث ہونے کے شک میں حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لے گئے شخص نے کاٹن کی شلوار قمیض اور اس کے اندر دو ٹی شرٹ پہن رکھے ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY