مریم نواز،دنیا جانتی ہے ،یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔

0
212

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ قانون اور آئین کےاحترام میں واپس جا رہے ہیں،دنیا جانتی ہے ،یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔
لندن سے پاکستان کے لیے روانگی کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومت اپنی ایک اور مدت پوری کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے جو چیزیں چل رہی ہیں وہ سامنے آگئی ہیں،حیرانگی ہے ن لیگ کےصدرکےانتخاب پروہ اعتراض کررہےہیں جن کاتعلق نہیں،نااہلی کے بعد بھی ہرچیز کا محور نواز شریف ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حسن اورحسین نوازوطن واپسی کافیصلہ خود کریں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر آج لندن سے اسلام آباد پہنچیں گے۔
مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ایئر ٹکٹ کے مطابق دونوں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق مریم نواز پاکستان واپسی پر نواز شریف کی ہدایت پر احتساب عدالت میں پیش ہوں گی۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وکلا سے نیب کیسز پر طویل مشاورت بھی کی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وکلا نے سابق وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ مریم نواز کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز اور ان کے شوہر بزنس کلاس میں سفر کررہے ہیں اور ان کے ٹکٹ پر لندن واپسی کی تاریخ 21 جنوری 2018 درج ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY