جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نئے وفاقی محتسب،شاہد خان

0
1970

جسٹس جاوید اقبال (علامہ اقبال کے بیٹے نہیں) کا تعلق سابق معروف چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرح بلوچستان سے ہے البتہ وہ بھی جسٹس افتخار محمد کی طرح ’بلوچی‘ نہیں بلکہ ’بلوچستانی‘ ہیں۔
تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد چیئر مین نیب کے لیے جسٹس(ر)جاوید اقبال کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

چیئرمین نیب کیلئے حکومت کی جانب سے نامزد جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال یکم اگست 1936 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1971 میں پبلک پراسیکوٹر کا عہدہ سنبھالا۔ 1981 میں محکمہ قانون میں ڈپٹی سیکریٹری اور 1982 میں بحثیت قائم مقام سیکریٹری فرائض سرانجام دیئے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 1982 میں بطور سیشن جج عدالتی کیرئر کا آغاز کیا، وہ 1990 سے93 کے دوران ہائی کورٹ کے رجسٹرار رہے اوراسی سال ہائی کورٹ کے جج بھی بن گئے۔ جسٹس ریئاٹرڈ جاوید اقبال نے1999 میں پی سی او کے تحت حلف اٹھایا اور4 فروری 2000 کو بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے، 28 اپریل 2000 کو جاوید اقبال نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا۔
سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد جسٹس جاوید اقبال نے بطورچیف جسٹس بھی فرائض سرانجام دیئے تاہم انہوں نے نومبر 2007 کی ایمرجنسی کے بعد حلف لینے سے انکارکردیا۔ جسٹس جاوید اقبال 24 جولائی 2011 کو ریٹائرہوئے اورانہوں نے ایبٹ آباد کمیشن اور لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی بھی کی۔.

جسٹس جاوید اقبال کا شمار بھی ان ججوں میں ہوتا ہے جنہوں نے جنرل مشرف سے وفاداری کا حلف اٹھا رکھا ہے اور اس بینچ میں شامل تھے جنہوں نے جنرل مشرف کو دو عہدے رکھنے سے منع کرنے سے متعلق درخواست کو رد کر دیا تھا۔

البتہ جسٹس جاوید اقبال نے ایسا فیصلہ بھی کیا تھا جو اگر فوجی قیادت کے نوٹس میں ہوا تو شاید وہ انہیں بھی چیف جسٹس کے عہدے کے لیے ناموزوں قرار دے دے۔

جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے ایک تین رکنی بینچ نے دسمبر 2003 میں قرار دیا تھا کہ فوجیوں کو سرکاری زمین الاٹ کرنا غیر قانونی ہے۔

جسٹس جاوید اقبال نے امریکی ناول نگار جان سٹین بیک کے مشہور ناول ’گریپس آف راتھ‘ سے حوالہ دیتے ہوئےکہا تھا کہ جب دولت چند ہاتھوں میں جمع ہو جائے تو وہاں انقلاب آ جاتے ہیں‘۔

یہ الگ بات ہے کہ جسٹس جاوید اقبال کے فیصلے کے باوجود جنرل مشرف سمیت فوجی افسران کو نہری علاقوں میں کوڑیوں کے بھاؤ سینکڑوں ایکڑ زمینیں آلاٹ ہو رہی ہیں اور جی ایچ کیو نے حال ہی میں وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ مزید ایک ہزار ایکڑ زمین فوج کے حوالے کرے۔

جسٹس جاوید اقبال نے مدعی برگیڈیر بشیر احمد کو تلقین کی تھی کہ وہ ان سینکڑوں ایکڑ رقبے پر قناعت کریں جو انہیں الاٹ کیا گیا ہے اور باقی غریب کسانوں کے لیے چھوڑ دیں۔
اسی عدالتی فیصلے میں جسٹس جاوید اقبال نے کہا تھا ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے اور ماضی کی غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہیے۔
نیب کی سربراہی کرتے وقت شاید ان کو اپنا یہ فیصلہ یاد ہو۔ اب تو دولت چند ہاٹھوں میں ہے کیا انقلاب آئے گا

شاہد خان

SHARE

LEAVE A REPLY