امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔

خشک سالی اور تیز ہواؤں نے جلتی پر تیل کا کام کیا، 14 مقامات پر پھیلنے والی آگ نے ہزاروں گھر جلا دیئے جبکہ آگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

آگ بجھانے کے لیے طیاروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے جبکہ فائر فائٹرز بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ آگ کے باعث بیس ہزار افراد کیلی فورنیا سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔۔

SHARE

LEAVE A REPLY