بلال آمین زہرا بھی کہیں گی ساتھ پھر تیرے

0
885

قصیدہ فاطمہ کا جب لکھا آہستہ آہستہ
درق پھر کچھ مجھے ان کا ہوا آہستہ آہستہ

کرم تا دیر اس کے واسطے جاری رہے مجھ پر
جبھی کرتا ہوں میں ان کی ثنا آہستہ آہستہ

ملیکہ کون ہیں جنت کی جب پوچھا کس نے تو
کہا رضوان نے بھی فاطمہ آہستہ آہستہ

گو دشمن نے کیں لاکھوں کوششیں ان کو مٹانے کی
مگر بڑھتے رہے اہل ولا آہستہ آہستہ

بیاں ان کے فضایل اس لیے میں کرتا ہوں اکثر
کہ ان سے آئے امت کو حیا آہستہ آہستہ

مری بچپن میں کی ہے تربیت ماں باپ نے ایسی
سدا لیتا ہوں نام فاطمہ آہستہ آہستہ

بلال آمین زہرا بھی کہیں گی ساتھ پھر تیرے
بقییہ پاک میں کیجے دعا آہستہ آہستہ
بلال رشید

SHARE

LEAVE A REPLY