سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ثبوت دیئے نہیں جارہے ،ثبوت بنائے جارہے ہیں،ناانصافی پر بات کریں تو توہین عدالت کا الزام لگتا ہے۔
احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف باربار لندن سے آکر پیش ہورہےہیں، اسےآپ وی آئی پی احتساب کہتےہیں؟وی آئی پی احتساب وہ ہوتاہےجب عدالت کےراستےسےگاڑی مڑجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہی خاندان اور نوازشریف کے لیےجلد بازی دکھائی جارہی ہے،جلدبازی صرف ایک خاندان اور منتخب وزیراعظم کے لیے کیوں؟سوال تو اٹھیں گے۔
مریم نواز سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کی حکومت پرویزمشرف کے ریڈ وارنٹ نکالے گی؟، جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت، ہماری حکومت۔۔۔ بس اس پر اب خاموش رہنا بہتر ہے۔آپ کو پتاہے اصل بات کیا ہے،اتنےسادہ آپ بھی نہیں اتنی سادہ میں بھی نہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ کیا سارا قانون نواز شریف کے لیے ہے؟پہلے فیصلہ کرلیا جاتا ہے پھر مقدمات چلائے جاتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY