اگلے 48 گھنٹوں کے دوران زائد المیعاد مصنوعی سیارے کا ملبہ گرے گا؟

0
1206

متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران زائد المیعاد مصنوعی سیارے کا ملبہ فضائی غلاف سے ٹکرائے گا ۔ دوسری جانب سلطنت عمان میں فلکیات کے عالمی مرکز کے ڈائریکٹر محمد شوکت عودہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مصنوعی سیارے کا ملبہ پیر کو گر سکتا ہے تاہم کہاں اور کس وقت گرے گا ، اس کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی ۔

ایک امکان یہ ہے کہ مصنوعی سیارے کا ملبہ گرینچ ٹائم کے مطابق 10 بجکر 5 منٹ پر گرے گا ۔ اس میں وقت آگے پیچھے ہو سکتا ہے ۔ ملبہ امریکا کے مغرب میں گرے گا ۔ مسٹر عودہ کا کہنا ہے کہ جہاں جہاں بھی مصنوعی سیارے کا ملبہ گرنے کا امکان ہے ان کی نشاندہی سرخ اور سبز لائنوں کے ذریعہ کرلی گئی ہے ۔ صومالیا ، یمن ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر کے علاوہ پاکستان ، ہندوستان اور افغانستان اس کی زد میں آ سکتے ہیں ۔

مصنوعی سیارہ موثر ہونے کی حالت میں زمین کے اطراف گردش کر رہا تھا ۔ ہر بارہ گھنٹے میں ایک چکر مکمل کر رہا تھا ۔ مصنوعی سیارے کا ٹکڑا 3.4 میٹر لمبا، اس کا قطر 1.6میٹر اور وزن 1600 کلو گرام ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY