پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ میچ کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم کے گرد سنہالی زبان میں بینر آویزاںکردیئے گئے جبکہ آئی سی سی کے 3رکنی وفد کے آج پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہی سیریز اپنے نام کر چکی ہے لیکن اس کے باوجود شائقین کا جوش و خروش کم نہ ہو سکا کیونکہ وہ اپنے میدان پر اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیےبے تاب ہیں ۔
قذافی اسٹیڈیم میں میچ کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے روٹس کو سجا دیا گیا ہے اور مہمان کھلاڑیوں کی قد اور تصاویر لگا دی گئی ہیں ۔
سری لنکن ٹیم لاہور میں چوبیس گھنٹے قیام کرے گی ۔
میچ  شام چھ بجے شروع ہو گا،3 گھنٹے پہلے شائقین کے لیے گیٹس کھول دیئے جائیں گے ۔ میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY