اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن کے کیس کی سماعت  ہوگی۔
لاہور میں اینٹی کرپشن ٹریبونل میں شاہ زیب حسن کے بیانات سنےجائیں گے،ذرائع کے مطابق ٹریبونل شاہ زیب حسن کے بار بار بدلنے والے بیانات سے پریشان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ زیب حسن کے بیانات کی پانچ گھنٹوں کی ریکارڈنگ باقی ہے، بیانات کی ریکارڈنگ مکمل ہونے کے بعد دونوں فریقین گواہان پیش کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹریبونل پی سی بی کی کارروائی سے بھی غیر مطمئن ہے، پی سی بی کی کارروائی میں نئے لوگ شامل کرنے پر ٹریبونل نے اعتراض اٹھا دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY