بل گیٹس کی ایک دن کی کمائی 71 لاکھ پاؤنڈ ہے

0
120

امریکی جریدے فوربز نے سب سے زیادہ کمانے والی عالمی شخصیات کی فہرست جاری کر دی ۔ مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس کی ایک دن کی کمائی 71 لاکھ پاؤنڈ ہے ۔دنیا بھر کی شخصیات کی کمائی پر نظر رکھنے والے امریکی جریدے فوربز نے نئی فہرست جاری کی ہے ۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ایک دن میں 71 لاکھ پاؤنڈ کما کر پہلے نمبر پر ہیں ۔ ہیری پورٹرناول کی مصنفہ جے کے راؤلنگ ایک دن میں ایک لاکھ اٹھانوے ہزار بیاسی پاؤنڈ کماتی ہیں ۔

برطانوی گلوکارہ اڈیل کی روزانہ آمدن ہے ایک لاکھ تینتالیس ہزار آٹھ سو چھتیس پاؤنڈ ہے جبکہ سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکھم اب بھی ایک لاکھ پینتیس ہزار چھ سو سولہ پاؤنڈ روزانہ کما رہے ہیں ۔

ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں ، ان کی روزانہ آمدن ایک لاکھ سترہ ہزار دو سو ساٹھ پاؤنڈ ہے

SHARE

LEAVE A REPLY