عراقی شہر کرکُوک سے ایران کو خام تیل کی منتقلی نومبر میں روک دی جائے گی۔ عراقی حکومت نے یہ فیصلہ ایران پر نافذ کی جانے والی امریکی پابندیوں کے تناظر میں کیا ہے۔

کرکُوک سے اس وقت تیس ہزار بیرل یومیہ خام تیل ٹرکوں کے ذریعے ایران کو منتقل کیا جاتا ہے۔ اب یہی تیل ترکی کو فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

عراق کے سابق وزیراعظم حیدر العبادی کی حکومت نے کردستان کی علاقائی حکومت کے ساتھ ایک ڈیل طے کی تھی کہ وہ کیہان بندرگاہ سے ترکی کو خام تیل ایکسپورٹ کرسکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY