شدید موسمی حالات سے سب سے زیادہ غریب ممالک متاثر

0
770

Published on: 21 Dec 2017

بین الاقوامی امدادی تنظیم آکسفیم نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شدید موسمی حالات سے غریب ممالک کے عوام سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کو بہت بڑی تعداد میں اپنے آبائی علاقوں سے رخصتی کا سامنا ہے، جس کے بڑے اسباب میں انتہائی شدید نوعیت کے موسمی حالات، طوفان اور سیلاب بنتے ہیں۔

آکسفیم کے ایک نئے مطالعے کے مطابق دو ہزار آٹھ اور دو ہزار سولہ کے درمیانی عرصے میں ہر سال اوسطاﹰ چودہ ملین انسان انہی غیر معمولی موسمی حالات اور قدرتی آفات کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ اس کے مقابلے میں امیر ممالک میں یہی اوسط سالانہ تعداد ایک ملین کے قریب رہی۔

SHARE

LEAVE A REPLY