عمران خان نے الیکشن ریفارمز ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

0
92

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017 کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ ماہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ترامیم کے بعد انتخابات بل 2017 منظور کرایا تھا جس کےبعد پاناما کیس میں نااہل قرار دیئے گئےسابق وزیراعظم نوازشریف کو ایک بار پھر پارٹی کے صدر منتخب کرلیا گیا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف نےالیکشن ریفارمز کے خلاف سپریم کورٹ میں عوامی مفاد کے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ پاناما پیپرز کیس کےفیصلے میں نوازشریف کو رکن قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے نااہل کیا گیااور اسی کیس کے نتیجے میں نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت چھوڑنا پڑی لیکن نوازشریف کو پارٹی صدر کے عہدے پر دوبارہ لانے کے لئے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی گئیں۔

درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کی ترامیم کو آئین سے متصادم قراردیتے ہوئے کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY