آلودگی لاکھوں افراد میں گردے کے امراض کا سبب ہے، تحقیق

0
1229

ایک جدید امریکی طبّی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ فضائی آلودگی ہر سال پوری دنیا میں 17 لاکھ افراد کو گردے سے متعلق امراض میں مبتلا کرنے کا سبب بنتی ہے۔
امریکا کے شہر سینٹ لوئس میں طبی ماہرین نے انکشاف کیا کہ فضا میں باریک ذرات کی سطح میں اضافے کا گردے کے امراض کے خطرے کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔
ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ ان امراض میں مبتلا ہونے کی بلند ترین شرح امریکا اور جنوبی ایشیا میں ہےجبکہ فضائی آلودگی سے دل اور پھیپھڑوں کے امراض کے علاوہ سرطان ، حرکت قلب بند ہو جانا اور ذیابیطس جیسےامراض پیدا ہوسکتےہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY