اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسی ورلڈ فوڈ پروگرام نے بتایا ہے کہ اُسے شامی شہر الرقہ تک خوراک فراہم کرنے کی اجازت حاصل ہو گئی ہے۔

گزشتہ تین برسوں کے دوران پہلی مرتبہ الرقہ کے شہریوں کو خوراک فراہم کی جائے گی۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی ڈبلیو ایف پی کے مطابق اس وقت وہ خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے آٹھ مختلف مقامات پر انتہائی مشکل حالات میں گزر بسر کرنے والے دو لاکھ افراد کو خوراک اور ضروریاتِ زندگی فراہم کر رہی ہے۔

الرقہ شام میں متحرک ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی خود ساختہ خلافت کا مرکز تصور کیا جاتا ہے۔ اس شہر پر امریکی حمایت یافتہ شامی باغیوں کی تنظیم سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے چڑھائی کر رکھی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY