اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن رکن اسمبلی ثناء اللّٰہ مستی خیل کو معطل کردیا۔
ثناء اللّٰہ مستی خیل کو موجودہ سیشن کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ ?اسپیکر قومی اسمبلی نے ثناء اللّٰہ مستی کی معطلی کی قرارداد پیش کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ اس واقعے کی کیسے مذمت کروں۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے رکن اسمبلی ثناء اللّٰہ مستی خیل کے قابل اعتراض بیان پر ہنگامہ ہوگیا تھا، ثناء اللّٰہ مستی خیل نے خواجہ آصف کو مخاطب کرکے نازیبا الفاظ ادا کیے۔
ثناء اللّٰہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف یہاں بات کرتے ہیں تو ہمیں رونا آتا ہے، جنرل اسلم بیگ کا سپریم کورٹ میں بیان تو سنا ہو گا، آپ تو ایجنسیوں سے پیسے لے کر ایوان میں آتے رہے ہو۔
حکومتی خواتین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ثناء اللّٰہ مستی خیل کو مکمل سیشن کے لیے معطل کیا جائے۔












