انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 70 ملین ڈالرز کے بجٹ کی منظوری دی ہے۔
آئی سی سی نے تمام تر شیڈول جس میں اسپورٹ پیریڈ کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے ٹیموں کے بورڈز کو بھجوا دیا ہے، شیڈول میں میچ شیڈول، وارم اپ میچز اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔
آئی سی سی نے براڈ کاسٹرز سے بھی شیڈول شیئر کر دیا ہے، تمام بورڈز سے مشاورت کے بعد آئی سی سی تجاویز کو حتمی شکل دے گی۔
ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب کی منظوری کی صورت میں کرٹین ریزر ایونٹ کراچی میں ہونے کا امکان ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب لاہور میں ہو گی۔
آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں لگ بھگ 70 ملین ڈالرز کے بجٹ کی منظوری دی گئی جس میں اسپورٹ پیریڈ میں ہونے والے تمام اخراجات کو شامل کیا گیا ہے۔












