جاتی امرا کو سی ایم کیمپ آفس ڈکلیر کر دیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جاتی امرا کو سی ایم کیپ آفس ڈکلیر کرنے کی سمری کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد باضابطہ طور پر نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ جاتی امرا کو ایوان وزیر اعلیٰ قرار دئیے جانے کے بعد وہاں سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی ایم کیمپ آفس میں 11 افسر، 27 ملازم اور 150 خصوصی کمانڈوز تعینات ہوں گے، حکومتی ارکان اسمبلی بھی جاتی امرا میں ملاقاتیں کرسکیں گے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کا دفتر بھی خصوصی طور پر بنایا جائیگا۔












