آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی اسٹار بابر اعظم اوور کی آخری گیند پر ساتھی بیٹر اسٹیو اسمتھ کے سنگل لینے سے انکار پرناخوش ہوگئے۔
جمعہ کو بگ بیش لیگ میں بابر اعظم اس وقت واضح طور پر ناخوش نظر آئے جب ان کے ساتھی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے سڈنی تھنڈر کے خلاف بیٹنگ کے دوران اوور کی آخری گیند پر بابر کے شاٹ پر سنگل لینے سے انکار کر دیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڈنی سکسرز کی اننگز کے 11ویں اوور کی آخری گیند پر بابر نے اسٹروک کھیلا لیکن اسمتھ نے سنگل لینے سے انکار کیا تاکہ اگلے اوور میں وہ بولر کا سامنا کرسکیں۔
بابر اعظم 11 ویں اوور میں مسلسل 3 ڈاٹ بالز کھیل چکے تھے اور آخری گیند پرسنگل لے کر اگلے اوور میں دوبارہ اسٹرائیک لینے کے خواہاں تھے۔












