آل راونڈر فہیم اشرف نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا، شعیب ملک اور فاسٹ باولر حسن علی ڈھاکہ روانہ ہو گئے ہیں۔
کرکٹر فہیم اشرف نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنا تھی جبکہ نیشنل ٹی20 میں شرکت کے بعد وہ اب بی پی ایل کھیلنے کے بھی اہل ہو چکے تھے۔
لیکن فہیم اشرف نے بی پی ایل کے لیئے بنگلہ دیش نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے وہ اب نیشنل ٹی 20کپ کے باقی میچوں میں حصہ لینے کے بعد قائد اعظم ٹرافی کا سپر ایٹ مرحلہ بھی کھیلیں گے۔
فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY