شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور جنوبی کوریا سے اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر اس وقت تک مذاکرات نہیں کرے گا جب تک یہ دونوں اپنی مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

اقوام متحدہ کے لیے شمالی کوریا کے سفیر ہان تائی سونگ نے جمعہ کو بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ‘روئٹرز’ کو جنیوا میں بتایا کہ “یہ دفاع ہے، امریکہ سے جوہری خطرے سے جوہری دفاع۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ “مستقل فوجی مشقیں ہو رہی ہیں جن میں جوہری اثاثوں کے ساتھ ساتھ طیارہ بردار جہازاور اسٹریٹیجک بمبار طیارے استعامل کیے جا رہے ہیں۔۔۔ایسی مشقیں میرے ملک کے خلاف ہو رہی ہیں۔”

گزشتہ ہفتے امریکہ اور جنوبی کوریا نے چار روزہ مشترکہ بحری مشقیں شروع کی تھیں جسے جنوبی کوریا کی افواج نے شمالی کوریا کے لیے ایک واضح انتباہ قرار دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY