عراق کی نیم خود مختار کرد حکومت نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے اس کو مدد فراہم کی جائے۔

بغداد کی مرکزی حکومت نے آزادی کے متنازعہ ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد اس کرد علاقائی حکومت کے خلاف پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

اربیل حکومت کو نہ صرف خام تیل کی برآمد کے حوالے سے پابندیوں کا سامنا ہے بلکہ بغداد حکومت کی اجازت کے بغیر کوئی بھی بین الاقوامی پرواز وہاں نہیں اتر سکتی۔

SHARE

LEAVE A REPLY